فلوریڈا کو صدی کے طاقت ور ترین سمندری طوفان کا خطرہ

امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقت ور ترین سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ ہے،طوفان آج ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

رپورٹس کےمطابق میکسیکو اور کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا کے قریب پہنچ گیا ہے،طوفان آج فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا ۔

طوفان کے زیراثر ساحلی علاقوں میں بارہ فٹ اونچی لہریں اُٹھنے اورشدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ساحلی علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں