موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر7.058ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18فیصدکم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر8.314ملین ڈالرز رمبادلہ خرچ ہواتھا۔ اگست میں 4.38ملین ڈالرمالیت کے موبائل فونز درآمدکئے گئے ، جولائی میں موبائل فونز کا درآمدی بل 2.67ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 4.97ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں 65.63ملین ڈالرمالیت کے موبائل فونزدرآمد کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ٹیلی کام گروپ کی مجموعی درآمدات کاحجم 393.263ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 227.26ملین ڈالرکے مقابلہ میں 73فیصدزیادہ ہے۔