نائیجیریا میں آئل ٹینکر اورٹرک میں تصادم ، 48 افراد جاں بحق

نائیجیریا کے وسطی علاقے میں آئل ٹینکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرایا جس کے بعد آگ بھڑک اُٹھی ۔حادثے میں اڑتالیس افراد جان سے گئے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق متاثرہ ٹرک میں مسافر اور مویشی موجود تھے ۔ تصادم کے بعد دیگر گاڑیاں بھی شعلوں کی لپیٹ میں آگئیں۔حادثے کےبعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا بتانا تھا کہ آئل ٹینکردھماکے میں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہےجس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں