گارڈن ایسٹ کے علاقے میں کنویں میں گر کر دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گارڈن میں رہائشی اپارٹمنٹس کے قریب کے دو بچے کرکٹ کھیلتے ہوئے کنویں میں جاگرے، بچوں کو بچانے کیلئے کنویں میں اترنے والا نوجوان بھی پھنس گیا۔
بچوں کے کنویں میں گرنے کی اطلاع پر بچوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، مگر پانی میں ڈوب کر دونوں بچے اور انہیں بچانے کے لیے کنویں میں اترنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ریسکیو اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے سنی اپارٹمنٹ کے رہائشی تھے انہیں کنویں میں گرتا دیکھ کر ایک نوجوان انہیں بچانے کے لیے کنویں میں اترگیا مگر تینوں کنویں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔