کراچی میں ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی، ایک مغربی لہر ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں تین ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

ادارے کے مطابق برسات کا سلسلہ چار ستمبر تک جاری رہے گا، آج شام سے اسلام آباد، پنجاب، کے پی، جی بی اور کشمیر میں بارش ہوگی، بلوچستان میں چار ستمبر تک بارش ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں