کراچی میں نجی مارٹ کا افتتاح بدنظمی کا شکار، ڈنڈا بردار افراد نے دھاوا بول دیا

کراچی میں نجی مارٹ کا افتتاح بدنظمی کا شکار ہوگیا، مفت اشیا کا اعلان سن کر عوام کا ایک ہجوم امڈ آیا جو کنٹرول سے باہر ہوگیا، پروگرام ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی مارٹ کے افتتاح کے بعد ڈنڈا بردار افراد نے دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی، انتظامیہ کی جانب سے ہجوم دیکھ کر مال کے دروازے بند کرنے کے بعد عوام مشتعل ہو گئے۔

نجی شاپنگ سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سیل لگائی گئی تھی، واقعے کے دوران پولیس غائب رہی بعدازاں مارٹ انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کےمطابق مارٹ کے بند ہونے کی وجہ سے کچھ شرانگیز متحرک ہوئے جنہوں نے پتھراؤ کی کوشش بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مال انتظامیہ کی جانب سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا تھا مجھے کو کنٹرول کر لیا ہے، ہنگامہ آرائی سے گلستان جوہر اور رابعہ سٹی کے اطراف میں شدید ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں