لاہور میں زیارتوں کی آڑ میں ڈنکی کے راستے یورپی ممالک بھجوانے والا نیٹ ورک پکڑ ا گیا

لاہور میں ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ڈنکی کے راستے یورپی ممالک بھجوانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا ۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے گارڈن ٹاؤن میں چھاپہ مارا اور زیارات کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑلیا۔ چھاپے کے دوران 1552 پاسپورٹس برآمد ہوئے جن پر ایرانی اور عراقی سفارتخانے کی جعلی مہریں لگائی گئیں تھیں۔ ایف آئی اے کے مطابق اس نیٹ ورک نے جعلی دستاویزات پر شہریوں کو زیارات کے بہانے ایران بھیجنا تھا۔

ملزمان نے انسانی سمگلرز کے بین الاقوامی نیٹ ورک کی معاونت سے پاکستانیوں کو یورپ کیلئے غیر قانونی بارڈر کراسنگ کروانی تھی۔ چھاپہ مار ٹیم نے گینگ کے 7 کارندوں کا گرفتار کرتے ہوئے جعلی اسٹیمپس اور دیگر مواد قبضے میں لےلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں