پاکستانی قوم عمران خان کو اپنا مسیحا سمجتھی ہے، اعجاز خان

دبئی پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اعجاز خان نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت امید کی واحد کرن ہے جو پاکستان کو موجودہ سیاسی اور معاشی دلدل سے نکال سکتا ہے۔


اعجاز خان نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ادارہ یا کوئی بھی شخص عمران خان سے معتبر نہیں ہے پچھلے 50 سال سے عوام میں ہے اور اس ملک کی خدمت کررہا ہے جب پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلتا تھا تو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا جب سوشل ورک میں قدم رکھا تو اپنے غریب عوام کے لئے کینسر جیسی مہنگی بیماری کے علاج کے لئے ہسپتال بنایا تاکہ ان غریبوں کا مفت علاج ہو نمل یونیورسٹی بنائی اور غریب گھرانوں کے بچوں کو مفت تعلیم دی اور ان کے ہاتھوں میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کی ڈگریاں تھما دیں سیاست میں آیا تو نوجوانوں کو سیاسی شعور دیا حکومت میں آیا تو دنیا میں پاکستانی پاسپورٹ کو عزت بخشی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم عمران خان کو اپنا مسیحا سمجتھی ہے اور إنشاءاللّٰه عمران خان تمام جعلی مقدمات میں سرخرو ہوکر پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں