دبئی, پاکستان بزنس کونسل نے سیفر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا.
جس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے علاوہ انڈونیشیا، جمہوریہ مالدیپ، فلپائن، جمہوریہ زمبابوے پاکستانی سماجی ۔ سیاسی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ مختلف ممالک کے قونصلیٹ اور بزنس کونسل کے مہمانوں نے بھی شرکت کی.اس موقع پر چیئرمین پاکستان بزنس کونسل محمد اقبال داؤد، ڈائریکٹرز محمد شبیر مرچنٹ، محمد نفیس۔ احمد شیخانی۔ مصطفیٰ ہمانی اور دیگر نے تمام مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز اعجاز احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مصطفی الطاف نے سرانجام دیئے۔ اقبال داؤد نے پاکستان بزنس کونسل دبئی کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بزنس کونسل کے تمام پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی تقریب میں پاکستان قونصلیٹ سے کمرشل قونصلر علی زیب خان۔ نعمان اکرم پاسپورٹ قونصلر۔ حاجی یاسین۔ عبدالمجید مغل۔ سہیل عامر گھمن۔ فراز احمد صدیقی, مخدوم رئیس قریشی, انجنیر محمد زبیر خان. مسز ثمینہ ناصر, محمد ثقلین، محمد راشد اشرف، ثاقب نعیم، سردار شبیر احمد، مجاہد علی، سید سلیم اختر، بیرسٹر مخدوم علی رئیس،عبدالرحیم, افتخارشاہد, شفیق الرحمان,نفر حسین اور دیگر نے شرکت کی. محمد اقبال داؤد نے فیصل نیاز ترمزی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین بر یج کا کردار ادا کیا اور پاکستانی کاروباری لوگوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقعے بھی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا, پاکستان بزنس کونسل دبئی کی طرف سے فیصل نیاز ترمزی کو خصوصی شیلڈ اور تاحیات بزنس کونسل کی ممبر شپ سے نوازا گیا.اس موقع پر تقریب کے سپانسرز چیمپین نیون گروپ، ایچ آئی ایم ، اور دیگر کو بھی شیلڈیں دی گئیں۔ اس موقع پر پاکستان کی جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا,آخر میں مصطفی الطاف نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔