فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ چند اعلیٰ فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی عماملہ ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکا کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات کے حوالے سے غیر جانب داری کے اصول پر عمل پیرا ہے۔

سبرینا سنگھ کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کی اسٹریٹجک اور دیگر بہت سے امور میں مضبوط شراکت داری ہے۔ دونوں ملکوں نے بین الاقوامی فورمز میں ساتھ کام کیا ہے۔

پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا بیشتر معاملات میں مل کر کام کرنے کے لیے خواہش مند ہیں اور اس کے لیے تیار بھی ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کی ڈپٹی پریس سیکریٹری نے مزید کہا کہ دونوں ملک کے تعلقات خوش گوار رہے ہیں اور اس وقت بیشتر بین الاقوام معاملات میں فکر و نظر کی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ دونوں ملک مختلف شعبوں میں تعاون کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں