کراچی: صدر میں الیکٹرونک ڈیلر کے ملازمین سے ڈاکوؤں نے 12 لاکھ روپے چھین لیے

صدر عبداللہ ہارون روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو الیکٹرونک ڈیلر کے ملازمین سے 12 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے صدر الیکٹرونکس مارکیٹ رضوان عرفان نے بتایا کہ ملازمین دکانداروں سے ریکوری کر کے واپس آرہے تھے، جب وہ رات نو بجے کے قریب صدر الیکٹرونکس مارکیٹ عبداللہ ہارون روڈ پر قائم اسکول کے قریب پہنچے تو ڈاکوؤں نے ان سے اسلحے کے زور پر 12 لاکھ روپے نقد چھین لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔

انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پریڈی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کیا گیا ہے، واردات کے حوالے سے پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں