اسرائیل کا مشرقی آذربائیجان میں بھی حملہ، 4 ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا

اسرائیل نے ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں 4 اہداف پر حملے کیے ہیں، خرم آباد اور کرمان شاہ میں زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مختلف شہروں پر اسرائیلی نے حملے کیے ہیں، صوبہ مشرقی آذربائیجان میں 4 ایرانی اہداف پر حملے کیے گئے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ خرم آباد اور کرمان شاہ میں زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایران اسرائیل پر ایک اور بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، تہران نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اگلے مرحلے میں اسرائیل پر 2 ہزار میزائل داغے جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اضافی 600 ریزرو اہلکاروں کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ آج صبح ایک گھنٹے کے دوران ایران کے کئی ڈرونز مار گرائے، جو بحیرہ مردار اور جبل الخلیل کے قریب گرے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں