کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

شہرِ قائد کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، کے الیکٹرک نے بجلی پانچ روپے دو پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف سے متعلق یہ درخواست بائیس مئی کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔کے الیکٹرک نے نیپرا میں پانچ روپے دو پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی۔درخواست مارچ دوہزارپچیس کے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت بائیس مئی کو ہو گی۔گزشتہ ماہ کے صارفین دو روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ کے ریلیف سے محروم رہے۔نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تین روپے چونسٹھ پیسے فی یونٹ ریلیف منظور کیا تھا۔کے الیکٹرک نے فروری کے لیے بھی چھ روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں