نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے ہی ایف بی آر کے ریونیو میں اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کےمطابق ذرائع ایف بی آرکا کہنا ہےکہ حال ہی میں دومختلف کمپنیوں سے 20 ارب روپے جمع کئےگئے ہیں،ایف بی آر کو عدالتوں میں پھنسے 250 ارب روپےموصول ہونے کی امید ہے،مختلف ٹریبونلز میں600 ارب روپے کے ٹیکس کےمختلف مقدمات ہیں،عدالتوں میں سپر ٹیکس سےمتعلق 200 ارب کے کیسز زیر التوا ہیں
ایف بی آر کا کہنا ہےکہ مختلف عدالتوں میں ٹیکس سے متعلق 850 ارب روپے کےمقدمات زیر التوا ہیں، 250 ارب روپے کےمقدمات کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت ناگزیر ہے،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں ٹیکس پرمخصوص آئینی بینچ قائم ہوچکے ہیں۔ایف بی آرحکام کو 250 ارب روپے کے مقدمات جیتنے کا 100 فیصد یقین ہے