بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، جھوٹی ویڈیوز اور گمراہ کن دعووں کا پردہ چاک ہوگیا

عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پھیلائے گئے گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹی ویڈیوز کو فیکٹ چیک کے ذریعے بے نقاب کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران دانستہ طور پر جھوٹ پر مبنی ویڈیوز اور بیانات کو پھیلانے کی کوشش کی۔ ڈی ڈبلیو نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر سیالکوٹ پر حملے کے دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو درحقیقت ممبئی میں ایک ماہ قبل گیس سلنڈر دھماکے کی ہے، جسے جھوٹے دعوے کے ساتھ پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

ڈی ڈبلیو نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ جعلی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں ان کے اصل الفاظ کو تبدیل کر کے ایک نیا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور ویڈیو جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی جارحیت کی حمایت کی ہے دراصل مصنوعی ذہانت اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو ہے اور سابق صدر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

ڈی ڈبلیو نے متنبہ کیا ہے کہ اس قسم کی جعلی ویڈیوز عوام کو اشتعال دلا سکتی ہیں اس لیے ایسی کسی بھی معلومات کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تحقیق اور تصدیق ضروری ہے۔

کشیدگی بڑھانے والے صحافی اور حکام اچانک خاموش، بھارتیوں کے بڑے سوالات

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ سے گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹے دعوے پھیلا کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا ہے، مگر بین الاقوامی میڈیا اب ان دعووں کو بے نقاب کر رہا ہے، جس سے بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں