واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تنازع کو کم کرنے کے لیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہوں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں کو جانتا ہوں۔ اور ان کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں۔ مجھے ان کے بارے میں اچھی طرح سے معلوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے اپنا حساب برابر کر لیا ہے لہذی انہیں اب معاملے کو حل کرنا چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور تنازع کو کم کرنے کے لیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہوں۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب کو حملہ کیا تھا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے گئے۔ جس میں 4 مساجد، بچوں اور خواتین سمیت 31 شہری اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
پاکستان نے جوابی حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے اور 7 ڈرون مار گرائے۔ جبکہ بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز اور لائن آف کنٹرول پر متعدد پوسٹوں کو تباہ کیا۔