کراچی: نامور سینئر سیاستدان ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مسلح افواج اور قوم کے ساتھ مل کر ملک کے دفاع کے لیے کھڑا ہے، اور دشمن کو پاکستان کی مقدس زمین پر قدم رکھنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے شہریوں اور مساجد پر حملے کی شدید مذمت کی اور اسے بزدلانہ عمل قرار دیا جو بھارت کی روایتی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے پوری قوم سے بھارتی جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری، فوجی اور بچہ پاکستان کے دفاع کا فرض انجام دے گا۔
سید شفقت علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے جس پر قوم فخر محسوس کرتی ہے۔
انہوں نے بھارتی حملوں میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنے دفاع پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ سید شفقت علی شاہ نے کہا کہ پوتی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہمت اور عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔