یاسمین کنول کے 15سالہ بھتیجے عزیر کو 40 لاکھ روپے تاوان ادا نہ کرنے پر انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا

دبئی متحدہ عرب امارات دبئی میں عرصہ دراز سے مقیم پاکستانی بزنس پرسن یاسمین کنول کے 15سالہ بھتیجے عزیر کو 40 لاکھ روپے تاوان ادا نہ کرنے پر انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق چاہ باوے والا کھوہ دھالہ کلاں، کوٹ رادھا کشن کے نزدیک نویں کلاس کے طالب علم پندرہ سالہ عزیر کو 40 لاکھ روپے تاوان ادا نہ کرنے پر انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ مقتول تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے سفاک ملزم کو حراست میں لے لیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور ملزم کی نشان دہی پر ہی مقتول کی گلی سڑی نعش جھاڑیوں سے برآمد کی تھی۔ سفاک ملزم حال ہی میں بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان واپس آیا تھا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں مقتول کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا جس کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
-یاسمین کنول نے بذریعہ سوشل میڈیا اپنے آڈیو/ویڈیو پیغام میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ، پرائم منسٹر پاکستان محمد شہباز شریف، چیف منسٹر پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ان کے بھتیجے عزیر کے قاتلوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں