باہنر افراد نیوزی لینڈ کی شہریت کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

دنیا بھر سے وہ تمام باہنر افراد جو نیوزی لینڈ کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ‘اسکِلڈ مائگرینٹ کیٹیگری ریزیڈنٹ ویزا’ کے ذریعے یہ موقع فراہم کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ 55 سال سے کم عمر کے ان تمام افراد کو اس ویزا اسکیم کے ذریعے نہ صرف اپنے ملک ملک میں خوش آمدید کہتا ہے بلکہ انہیں مستقل شہریت بھی دیتا ہے جو ہنرمند ہوں اور ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہوں۔

یہ ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست گزاروں کو کوالیفکیشن، تجربہ اور سابقہ ملازمتوں پر مبنی تجزیے میں 6 نمبر اسکور کرنے ہوں گے، اس ویزا کے لیے نیوزی لینڈ کی کسی مصدقہ کمپنی سے ملازمت کی آفر ہونا بھی لازمی ہے۔

‘اسکِلڈ مائگرینٹ کیٹیگری ریزیڈنٹ ویزا’ حاصل کرنے والے افراد اپنے اہل و عیال کے ساتھ نیوزی لینڈ میں رہ کر کام کرسکیں گے، اور انہیں نیوزی لینڈ آنے جانے کی آزادی ہوگی۔ ابتدائی مراحل طے کرنے کے بعد یہ افراد نیوزی لینڈ کی مستقل شہریت کے لیے درخواست دینے کے بھی اہل ہوں گے۔

اس ویزا کے لیے اپلائی کرتے ہوئے 6450 نیوزی لینڈ ڈالر کی فیس جمع کرنا ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان کا ٹیسٹ سرٹفیکیٹ ہونا بھی لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں