میٹا اور ریاست ٹیکساس میں چہرے کی شناخت کیلئے کیس پر معاہدہ طے پاگیا

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اور ریاست ٹیکساس میں چہرے کی شناخت کے ڈیٹا کے حوالے سے کیس پر معاہدہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹا ریاست ٹیکساس کو چہرہ کی شناخت کے ڈیٹا کیس میں 1.4 ارب ڈالر ادا کرنے پر رضا مند ہوگئی،ٹیکساس کے اٹارنی جنرل نے میٹا کے خلاف کیس 2022 میں دائر کیا تھا۔

کیس فیس بک کے مالک کی جانب سے صارفین کا پرسنل ڈیٹا بلا اجازت استعمال کرنے کے حوالے سے تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں