پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے دبئی میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 46 ویں برسی کااہتمام کیا گیا,

دبئی, شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 46 ویں برسی ، پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے پروگرام کااہتمام کیا گیا، امارات کی تمام ریاستوں سے پارٹی قائدین و جیالوں کی شرکت قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے افکارونظریہ پر تقاریر پاکستان کے غیور عوام اور پاکستان کے لئے کی گئیں قربانیوں و جدجہد کو خراج عقیدت پیش کیاگیا چیرمین بلاول بھٹو و صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ساتھ اظہار یکجہتی ، پروگرام کی صدارت میاں منیر ہانس صدر پی پی پی گلف مہمان خصوصی کینیڈا سے آئے مطلوب ورائچ سابق ممبر پی پی پی فیڈرل کونسل نے کی ،


تقریب کے میزبان ملک اسحاق انچارج پالیسی پلاننگ پی پی پی گلف ، ملک اسلم ایڈیشنل سیکریڑی جنرل نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ سیکریڑی انفارمیشن پی پی پی گلف ذوالفقارعلی مغل و دیگر شرکاء نے کہا آج پنتالیس سال بعد پاکستان کی اعلی عدالتوں نے اس بات کااقرار کیا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو کو ناحق تختہ دار پر لٹکایا گیا اور انصاف کے تقاضوں کو پورا نہ کیا گیا پاکستان پیپلزپارٹی جو تقریبا نصف صدی سے جو انصاف مانگ رہی تھی وہ اب جاکے ملا، لیکن پاکستان کو ایک اسلامک ممالک کے لیڈر سے محروم کردیاگیااور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیا ، ہم پاکستان کی عدالتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جو لوگ پاکستان کے اس نقصان کا باعث بنے تھے خواہ وہ عدالتوں کے ججز تھے یا وقت کے آمر تھے اُن کے لیے بھی ایک فیصلہ جاری کریں اُن کو بھی مجرم قرار ٹھہرایا جائے ، قائدین پارٹی و جیالے جن میں شفیق الرحمان صدیقی ، عرفان قمر گوندل، قیصر آفریدی ، ملک ثاقب درانپور ، عائشہ منیر ہانس ، قاری میاں منور ، کاظمی فرہاد ، محمد زبیر ، رضوان عبداللہ ، منارٹی ونگ نوفل عالم ، عاطف گیلانی ، احسان شفیق گوگا، رائے سعید منج ، طاہر گردیزی ، نور مگسی ، فاروق بانیاں ، غضنفر نقوی ، ممتاز جونیجو ، فرخ سیدین و دیگر ، پروگرام کے آخری میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر پارٹی شہداء کے درجات کی بلندی اور پنڈال میں موجود تمام شرکاء کے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت سیکریڑی انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل نے کروائی اور پاکستانی میڈیا کے تمام نمایندگان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں