شارجہ۔ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز نے شارجہ میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
تمام مہمانوں کا استقبال حاجی محمد نواز، عثمان نواز، عمران نواز نے پھولوں سے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے قاری محمد عظیم رفائی نے کیا جبکہ نقابت کے فرائض حاجی محمد نوازادا کئے۔ نعتِ رسول مقبول کی سعادت عمران نواز نے حاصل کی۔ اس موقع پرمیزبان حاجی محمد نواز نے کہا کہ ماہ رمضان میں یہ اتحاد اور باہمی یکجہتی اور محبت کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران کیے گئے نیک اعمال کئی گنا بڑھ جاتے ہیں اور اس مقدس مہینے میں روزے اور عبادت کے ساتھ خصوصی برکات اور انعامات وابستہ ہیں۔ رمضان مومنوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنی نعمتوں پر غور کریں، ان کے پاس جو کچھ ہے اس کا شکر ادا کریں، اور اپنے اعمال اور طرز عمل پر غور کریں۔ یہ خود کی عکاسی کرنے اور ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کرنے کا وقت فراہم کرتا ہے۔ محمد شہزاد بٹ، چوہدری راشد علی بریار، عامر سہیل گھمن، عارف عامر منہاس، خلیل بونیری، راجہ ابوبکر، شوکت محمود بٹ، فهمد شوکت بٹ ,ملک محمد افضل (لندن) امیر حمزہ, ملک شہزاد, چوہدری ثاقب, مدثر شاه,عبد المجيد مغل, مرزا ظفر محمود, راجہ عابد حسین,چوہدری صغیر احمد,چوہدری منور حسین,عثمان جاوید, چوہدری عقیل ظفر,ضیاءالله, چوہدری نبیل ظفر شکیل احمد,معاذ احمد, جابر حسین,ماجد حسین, حاجی بشارت, چوہدری یاسر,اعجاز شاه,محمد انور۔ ملک نبیل عاطف اور دیگر۔ افطار ڈنر میں بہت سے لوگوں نے بھی شرکت کی- معروف مذہبی سکالر قاری محمد عظیم رفائی نے ماہ رمضان اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور امت مسلمہ کے لیے دعا کی- افطار ڈنر کے اختتام پر میزبان حاجی محمد نواز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔