وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف آج پاور سیکٹر کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم اجلاس کے شرکا سے اہم خطاب کریں گے، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

مزید پڑھیں : بلوچستان کی ترقی کیلیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیراعظم

رپورٹ کے مطابق اجلاس آج دوپہر 2 بجےبوگا، اجلاس میں اہم وفاقی وزا بھی شرکت کریں گے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف خطاب میں حکومت کی جانب سے بڑا فیصلے کا اعلان کریں گے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب میں قوم کو سرپرائز اور بڑی خوش خبری سنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں