جی میل میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی کارآمدسرچ فیچر متعارف

جی میل میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نیاسرچ فیچر صارفین کیلئے متعارف کرادیاگیا۔ ای میلز سے بھرے ان باکس میں کسی پرانی ای میل کو ڈھونڈناکسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا،اس کے لیے گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا سرچ فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس اے آئی فیچر کے ذریعے صارفین کو ای میلز سرچ کرنے کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔ بلاگ پوسٹ کے مطابق most relevant سرچ فیچر کو دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے،اس فیچر کے ذریعے ان باکس میں پرانی ای میلز کو سرچ کرنا ممکن ہوگا۔ گوگل کے مطابق اگر most relevant سرچ رزلٹس فیچر آپ کو پسند نہیں تو واپس موسٹ ریسنٹ آپشن پر سوئچ کرنابھی ممکن ہوگا۔ اس سے قبل بھی جی میل میں کئی اے آئی فیچرز متعارف کرائے جاچکے ہیں جس میں اب سرچ فیچر کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں