دبئی, پی زیڈ اے PZA Interiors کی جانب سے 4 سال کامیابی سے مکمل کرنے پر کاروباری برادری کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام,تقریب کا انعقاد دبئی میں کیا گیا۔
تقریب میں اماراتی، یوروپین، ایشایائی ممالک سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیات سمیت پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان قونصلیٹ دبئی سے پاسپورٹ قونصلر محمد نعمان، ڈپٹی قونصلر جنرل فواد علی خان، قونصلر فراز علی، ڈائریکٹر پاکستان بزنس قونصل دبئی داؤد اقبال، صدر سوشل سنٹر شارجہ چوہدری خالد حسین، ڈائریکٹر پختون بزنس کمیٹی نواز خان جدون، چئیرمین پاکستان بزنس قونصل شارجہ سید سلیم، سابق MPA حاجی امجد، Century Financial کے ڈائریکٹر شاہین اکبری وفد کے ہمراہ، Sarsan Engineering سے Managing Director محمد اجمل، Anisa Restaurant chain کے اونر ڈاکٹر اسلام غوری، چائے شائے کیفے کی مالک اور ادبی شخصیت نور الصبا، BNI (Business Network International) کے وفد سمیت دیگر کاروباری شخصیات اور پروفیشنلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے خرم عباس نے کیا۔ پی زیڈ اے کے پارٹنر اور ڈائیریکٹر سیل اینڈ مارکیٹنگ محمد ثقلین نے کمپنی کے کاروباری پھیلاو، اور اپنے کلائنٹس کی تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ پی زیڈ اے کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر جعفر عباس نے موجودہ پروجیکٹ اور آئندہ شروع ہونے والے پروجیکٹ پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں موجودہ ایسے کلائنٹس جن کے پروجیکٹ PZA مکمل کر چکی تھی انہوں نے PZA کی بہترین کارگردگی کو سہرا اور کمپنی کی مزید ترقی کے لیے میک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکا کے لیے پرتکلف افطار کا اہتمام کیا گیا تھا۔