مصطفی عامر کو دریجی میں قتل کرنے بعد ملزم ارمغان اور شیراز کراچی کیسے پہنچے؟

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گرفتارملزمان ارمغان اور شیراز سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوزکوموصول ہوگئی، ملزمان مصطفی کو دریجی میں قتل کرنے بعد کراچی کیسے پہنچے؟ نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج نیوز کو موصول ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزمان ارمغان اور شیراز کھلی سوزوکی میں بیٹھ کر کراچی واپس آئے۔ ملزمان کو سوزوکی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزم ارمغان اور ملزم شیراز نے مصطفی عامر کو جلانے کے بعد گھنٹوں پیدل صفر کیا۔ کئی گھنٹے پیدل چلنے کے بعد دونوں نے سوزوکی والے کو 3 ہزارروپے دے کر لفٹ لی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم ارمغان اور شیراز کوہمدرد چوکی روڈ سے سوزوکی میں بیٹھ کر گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان کی سوزوکی ہمدرد سے فور کے چورنگی کی جانب روانہ ہوئی۔ ملزمان نے اعتراف کیا تھا کہ مصطفی کے قتل کے بعد سوزوکی کی مدد سے کراچی پہنچے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں