مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی میاں نواز شریف سے ملاقات

بین الاقوامی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران سابق وزیراعظم نے عالمی سطح پر دین اسلام کے فروغ کے لیے کوششوں پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے کردار کی تعریف کی۔

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لاہور جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور اس موقع پر ان کے صاحبزادے فارق ذاکر نائیک بھی ہمراہ تھے۔

ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے میاں نواز شریف کو پاکستان میں قیام کے دوران اپنے خوشگوار تجربے سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر میاں نواز شریف نے عالمی سطح پر دین اسلام کے فروغ کے لیے کوششوں پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے کردار کی تعریف کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک دین اسلام کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے اپنا مضبوط کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں