گورنر سندھ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل نے ایک شہری کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ سندھ اسمبلی کے قریب پیش آیا۔
پولیس پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے شہری کی شناخت اطہر کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمی شہری کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ شہری کے بھائی نے بتایا کہ ہم سحری کرنے کے لیے فیملی کے ہمراہ برنس روڈ جا رہے تھے جب تیز رفتار اور بے قابو پولیس موبائل نے ہماری گاڑی کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اطہر میرا بھائی ہے اور اس کی حالت اب بھی خطرے میں ہے۔