نجی ائیرلائن کی پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافروں کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر شدید احتجاج

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 200 سے زائد مسافر رل گئے، نجی ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کے باعث مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔

نجی ایئر لائن کی فلاٸٹ نمبر پی اے 210 الصبح سوا دو بجے روانہ ہونے کے شیڈول میں تھی مگر 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود پرواز روانہ نہ ہوسکی۔

مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا جبکہ نجی ائیرلائن کا عملہ غائب رہا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ گھنٹوں سے انتظار کر رہے ہیں مگر انہیں کسی قسم کی رہنمائی یا معلومات فراہم نہیں کی جا رہی۔

مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ائیرلائن انتظامیہ فوری طور پر صورتحال واضح کرے اور پرواز کو جلد از جلد روانہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں