وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے اگنائٹ کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد لگ بھگ ایک گھنٹے میں بحال ہوگیا۔ وزارت آئی ٹی نے ہیکنگ کا اعتراف بھی کرلیا۔
ملکی اداروں پر سائبر حملوں اور اُن سے نمٹنے کی جنگ میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ذیلی ادارہ اگنائٹ بھی زد میں آگیا۔ ویب سائیٹ ہیک ہوتے ہیں آئی ماہرین کی دوڑیں لگ گئیں۔ بحالی میں ایک گھنٹے سے زائد وقت لگ گیا۔
وزارت آئی ٹی نے ویب سائٹ ہیک ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ۔ اگنائٹ کے اعلامیے میں کہا ویب سائٹ پرحملے کو فوری طور پر بے اثر کردیا گیا۔ ویب سائٹ ہیکنگ سے پیدا ہونے والے خدشات کو سمجھتے ہیں۔ صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت یقینی بنائی گئی۔ اپنے صارفین کے اعتماد اورتحفظ کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ ترقی یافتہ کمپنیاں بھی بعض اوقات جدید ترین حملوں کاشکار ہوسکتی ہیں۔ سائبرخلاف ورزیوں کے واقعات محفوظ ترین نیٹ ورکس اور بڑے کارپوریشنز میں بھی پیش آئے ہیں۔
اگنائیٹ گذشتہ چار سال سے زیادہ عرصے سے سائبر سیکیورٹی میں سب سے آگے ہے ۔ وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے ادارے کے اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کے تحت کام اور نظام کی حفاظت کیلئے فعال اقدامات میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔