دبئی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی صحافی سبط عارف کے والد محترم گزشتہ دنوں کراچی میں انتقال کر گئے- مرحوم کی عمر 93 برس اور وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے-
مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا-تعزیتی ریفرنس میں قونصل جنرل حسین محمد، پریس قونصلر محمد صالح، پاسپورٹ قونصلر نعمان اکرم، جا م عبدالله، ڈاکٹر فیصل اکرام، زاہد حسين، راجہ امجد کبیر ، راجہ ابو بکر، راجہ عابد ، محمد ثقلین ، عبدالمجید مغل ، محمد اسد خان ، راجہ اسد، سید آصف زمان، اشفاق احمد ، فراز احمد ، ابوبکر امتیاز ، ذو الفقارعلی مغل ، سلیمان جاذب ، کاشان تمثیل ، زریں خان،عمر فاروق، قاضی دانش، طاہر منیر طاہر ، راجہ محمد نصیر ، سید مدثر خوشنود، عبد الباسط ،حافظ زاہد علی اور خالد محمود گوندل کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی- اس موقع پر سبط عارف سے اظہار تعزیت، لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل اور مرحوم کے لئے دعائے بخشش و مغفرت کی گئی