ہیم ٹیکسٹائل نمائش،پاکستانی ایکسپورٹرز کی ریکارڈ شرکت

پاکستان ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں عالمی خریداروں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے، جہاں دنیا کے سب سے بڑے ہوم ٹیکسٹائل تجارتی میلے میں ریکارڈ نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہونے والی اس نمائش میں 130 ممالک کے 2800 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں اور پاکستان نمائش کنندگان کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے بڑے ملک کے طور پر شریک ہے، جو اس اہم نمائش میں پاکستان کی سب سے بڑی شرکت ہے۔

وفاقی وزارت تجارت نے اس نمائش سے پاکستان کی برآمدات کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایک قومی پویلین قائم کیا ہے، جس میں 64 چھوٹی کمپنیاں شریک ہیں۔

پاکستان کا یہ سب سے بڑا قومی پویلین ہے، جو چین، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنی مسابقتی صلاحیت کو اجاگر کر رہا ہے۔

پاکستان کے قونصل جنرل فرینکفرٹ، شفاعت احمد کلیم نے نمائش کے پہلے دن قومی پویلین کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا ہیم ٹیکسٹائل پاکستان کی ہوم ٹیکسٹائل برآمدات کے لیے بے حد اہم ہے اور اس سال کی ریکارڈ شرکت سے برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں