پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیرفعال سمیں بلاک

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ملک بھر میں غیر فعال 58 لاکھ سے زیادہ سمیں بلاک کردیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران غیرقانونی سموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملک بھر سے 58 لاکھ سے زیادہ غیرفعال سمیں بلاک کردی گئیں۔
پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی سموں کے خلاف 40 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ چھاپہ مار کارروائیاں راولپنڈی، پشاور، ملتان، قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پنوعاقل، کشمور، سکھر، شیخوپورہ، شرقپور شریف، ساہیوال اور حسن ابدال میں کی گئیں۔
پی ٹی اے نے بتایا کہ ان چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 7500 سمیں اور 152 بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم ڈیوائسز برآمد کی گئیں، جبکہ کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد گرفتار بھی ہوئے۔
پی ٹی اے کے مطابق غیرفعال سموں کو دہشتگردی میں استعمال ہونے کے خدشے کے پیش نظر بلاک کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں