پاکستان کی نامور شاعرہ پروین شاکر کی یاد میں “گل پروین” کے نام ایک شام کا انعقاد

دبئی پاکستانی سفارتخانہ ابوظہبی نے فن اور شاعری کو فروغ دینے کے لیے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا جس کا عنوان “گل پروین” تھا، یہ شام پاکستان کی نامور شاعرہ پروین شاکر کے لیے وقف تھی


– تقریب کا اہتمام چائے شائے ریستوران اور کافی شاپ عجمان کے تعاون سے کیا گیا تھا- تقریب نے لازوال میراث کو منانے کا موقع فراہم کیا گیا جس میں پاکستان کی مشہور ادبی شخصیت پروین شاکر کی دل کو چھو لینے والی معروف شاعری پیش کی گئی اور ان کے کام کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں معزز مہمانوں بشمول متحدہ عرب امارات میں مقیم اردو زبان کے شعراء اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جس نے اس تقریب کو ادب سے محبت کرنے والوں، آرٹ کے شائقین اور کمیونٹی کے لیے اور بھی خاص بنا دیا۔ تقریب میں پروین شاکر کے ناقابل فراموش اشعار کو خراج تحسین پیش کیا گیا- ڈاکٹر نور الصباح نے کہا کہ ہمیں پروین شاکر کی غیر معمولی میراث کا احترام کرنے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا یہ تقریب ادب میں ان کی نمایاں شراکت کو دلی خراج تحسین ہے، اور ہم پاکستانی سفارت خانے کے شکر گزار ہیں کہ اس نے اس جشن کو زندہ کرنے کے لیے ہمارے ساتھ شراکت کی۔سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے معروف شاعرہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کے ادبی ورثے میں پروین شاکر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ڈاکٹر نور الصباح اور ان کی ٹیم کے ارکان کی کاوشوں کی تعریف کی کہ انہوں نے اس طرح کے بامعنی اور ثقافتی طور پر افزودہ تقریب کا انعقاد کیا۔ فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ مجھے اس شام کا حصہ بن کر خوشی ہو رہی ہے جو پروین شاکر کی زندگی اور کام کا جشن مناتی ہے- تقریب ہذا میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شاعروں کا ایک اردو مشاعرہ بھی پیش کیا گیا جس نے اپنی دلکش شاعری سے سامعین کو محظوظ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں