امریکی ریاست وسکونسن کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسکونسن کے شہر مڈیسن کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مشتبہ حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
مڈیسن پولیس چیف شان بارنس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔
پولیس چیف کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے جس کی لاش اسکول کے اندر سے ملی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی اور مشتبہ حملہ آور اسکول کا ہی طالبعلم تھا جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرسمس کے نزدیک ایسا واقعہ بہت افسوسناک ہے اور اس سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔