پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کراچی سے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو پولیس نے کراچی سے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں درج مقدمات میں عالمگیر خان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گلشن اقبال کراچی میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر نے عالمگیر خان کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی آج ہی اسلام آباد سے اپنے گھر پہنچے تھے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ عالمگیر خان کو فی الفور رہا کیا جائے، ہم اس گرفتاری کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔
راجہ اظہر کے مطابق عالمگیر خان کے گھر والوں نے بتایا ہے کہ پولیس زبردستی ان کو رہائشگاہ سے اٹھا کر لے گئی ہے، اگر کوئی ایف آئی آر ہے تو سامنے لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں