بے نظیر مزدور کارڈ سے محنت کشوں اور ان کے گھر والوں کو سہولیات ملے گی، کمشنر سیسی

کراچی سندھ سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر میانداد راہوجو نے فوجی پاور و فوجی فرٹرلائزر کمپنی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس کمشنر سکندر بلوچ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران ڈائریکٹر سی اینڈ بی عنبرین کامل ، سی ایم او ہیلتھ اکرم شیخ


، ایم ایس لانڈھی ہسپتال ڈاکٹر ظفر قائمحانی، سی ایم او لانڈھی سرکل انیلا عباسی، ڈائریکٹر لانڈھی مخدوم جہانزیب و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔دورے کا مقصد فوجی پاور و فوجی فرٹرلائزر کمپنی کے ملازمین کو سندھ سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے محنت کشوں کے دئیے جانے والے مالی فوائد و علاج معالجے کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔ سیسی کمشنر میانداد راہوجو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکیورٹی اسکیم کے تحت مزدوروں اور ان کے لواحقین کو صحت، بیماری اور موت کی صورت میں معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا سیسی کی جانب سے محنت کشوں کو بےنظیر مزدور کارڈ جاری کئے جارہے ہیں،بے نظیر مزدور کارڈ میں مزدوروں اور ان کے گھر والوں کے لیے متعدد سہولیات رکھی گئی ہیں، جس سے مزدوروں اور ان کے خاندان والوں کو مالی تحفظ مہیا ہوگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اپنی تمام قوت اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے سے جڑے ہر محنت کش کے حقوق کا تحفظ کرینگے۔ پرگروام کے آخر میں فوجی پاور و فوجی فرٹرلائزر کی انتظامیہ کی جانب سے تمام شرکاء کو اجرک پہنائی گئی اور تمام مہمانان کا تہہ دل سے ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں