سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں 3 روزہ سرمایہ کاری کانفرنس آج سے شروع ہوگی۔
سعودی میڈیا کے مطابق عالمی سرمایہ کاری کانفرنس ریاض میں 27نومبر تک جاری رہے گی، کانفرنس میں ممتاز عالمی شخصیات ، بڑے سرمایہ کار اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے، کانفرنس میں ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ترقی کو بروئے کار لانے پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔