حذف شدہ واٹس ایپ چیٹس کو آسانی سے بحال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے آپ کو واٹس ایپ ڈیٹا کا بیک اپ ہونا ضروری ہے کیونکہ اگر آپ کے گوگل ڈرائیو پر واٹس ایپ چیٹس کا بیک اپ لیا جارہا ہے تو آپ آسانی سے اپنی حذف شدہ چیٹس کو بحال کرسکتے ہیں۔
گوگل ڈرائیو پر واٹس ایپ پیغامات کےبیک اپ کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
واٹس ایپ کھولیں اور دائیں جانب تین نقطوں پر ٹیپ کریں، اب سیٹنگز پر جائیں اور چیٹس پر کلک کریں اور گوگل ڈرائیو پر بیک اپ منتخب کریں۔ یہ انتخاب آپ کو ایک نئے صفحے پر لے جائے گا جہاں آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ روزانہ ، ہفتہ وار یا ماہانہ کتنی بار اپنی چیٹس کا بیک اپ لینا چاہتے ہیں۔.
اپنی پسند کے واٹس ایپ پیغامات کا بیک اپ مدت منتخب کریں۔ اب اپنے گوگل اکاؤنٹ کو لنک کریں جہاں آپ اپنے واٹس ایپ بیک اپ کو اسٹور کرنا چاہتے ہیں ، تمام اختیارات کو مکمل کرنے کے بعد ، آپ کی خواہش کے مطابق بیک اپ بنانا شروع ہوجائے گا۔گر آپ غلطی سے چیٹ کو حذف کر دیتے ہیں اور اسے اپنے Google Drive بیک اپ سے بحال کرنا چاہتے ہیں، تو ان اقدامات پر عمل کریں۔