اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ سموگ نے پورے پاکستان خصوصا پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہےجس کی وجہ سے پورے صوبے میں ہنگامی حالات ہیں اور سموگ کی وجہ سے نہ صرف ماحول پر برے اثرات پڑ رہے ہیں بلکہ آنکھوں کی بیماریوں سمیت متعدد بیماریاں بھی لاحق ہورہی ہیں، یہ ایک انتہائی نازک صورتحال ہے جس سے نکلنے کے لیے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ متحدہ عرب امارات حکومت سے استفادہ حاصل کریں اور یہاں پر جو ٹیکنالوجی سموگ کو ختم کرنے کے لیے استعمال کی گئی اس کو اپنا کر سموگ سے چھٹکارا پائیں، متحدہ عرب امارات میں جس طرح سموگ اور دیگر ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے جو جدید ٹیکنالوجی استعمال ہو رہی ہے وہ انتہائی بہترین ہے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کو متحدہ عرب امارات حکومت سے رابطہ کرکے اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے مدد حاصل کرنی چاہیےاور سموگ کو ختم کرکے آلودگی میں کمی لانے اور انسانی نقصانات سے بچانے کے لیے اقدامات کرنے چائیں