کراچی؛ 10 بلدیاتی نشستوں کیلیے 68 امیدوار، پولنگ 14 نومبر کو ہوگی

شہر قائد کی 10 بلدیاتی نشستوں کے لیے 68 امیدوار میدان میں ہیں اور ان یونین کونسلز میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی۔

10 بلدیاتی نشستوں پر ووٹنگ کے لیے 167 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں اور تمام کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ جن یونین کمیٹیوں کی خالی نشستوں پر انتخابات ہونے جارہے ہیں ان میں یو سی 5 یاسین آباد گلبرگ ٹاؤن کے وائس چیئرمین، یو سی 7 لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین، یو سی 10 بلدیہ ٹاؤن کے وارڈ 4 کے ممبر شامل ہیں۔

ان کے علاوہ یو سی 7 کورنگی ٹاؤن کے وارڈ نمبر 1 کے ممبر، یو سی 7 ماڈل کالونی ٹاؤن کے چیئرمین، یو سی 6 لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین، یو سی 9 ملیر ٹاؤن کے چیئرمین، یو سی 7 ابراہیم حیدری ٹاؤن کے وارڈ نمبر 4 کے ممبر، یو سی 13 صدر ٹاؤن کے چیئرمین اور یو سی 5 منگھوپیر ٹاؤن کے وارڈ نمبر 4 کے ممبر کے لیے پولنگ ہوگی۔

ان یونین کمیٹیوں میں 2 لاکھ 95 ہزار 491 افراد حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جن میں ایک لاکھ 57 ہزار 617 مرد اور 1 لاکھ 37 ہزار 874 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں