ان شاءاللہ آرمی چیف اپنی مدت ملازمت تک پاکستان کو مک دشمنوں سسے پاک کریں گے کیپٹن(ر) عاصم ملک

ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے آرمی چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے بل کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی و سینیٹ سے آرمی چیف کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کا بل منظور ہوا جو خوش آئند ہے کیونکہ موجودہ آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف مزید تعیناتی ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے ازحد ضروری ہے، ملک اس وقت کسی بھی تبدیلی کا متحمل نہیں ہوسکتا، انہوںنے کہا کہ میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز حکومت پاکستان خصوصا” وزیراعظم شہبازشریف اور انکی کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے قوم کی دل کی آواز کو عملی جامہ پہنایا اور آرمی چیف کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کردی، یہ ایک دور رس اور خوش آئند فیصلہ ہے جسکے مثبت نتائج قوم کے سامنے آئیں گے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی دلیرانہ اور مدبرانہ قیادت کی پاک فوج اور پاکستانی عوام کو مزید ضرورت ہے اور پاکستانی عوام کو ان سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیب،، ان شاءاللہ آرمی چیف اپنی مدت ملازمت تک پاکستان کو مک دشمنوں سے صاف کردینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں