پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کر دی گئی۔
محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے اور اس حوالے سے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، پاکستان کو کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے، ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا تھا کہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔