پنجاب کی وزیراعلی محترمہ مریم نواز اس وقت فرنٹ سیٹ سنبھالے ہوئے ہیں اور صوبہ پنجاب کو انتہائی بلندیوں پر لے جانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پہلے ہی دن سے کام، کام اور صرف کام کی پالیسی پر عمل پیرا محترمہ مریم نواز نے پچھلے کئی ماہ سے صوبہ پنجاب کی عوام کی زندگی بدلنے کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات کیے ہیں، خصوصا” مزدور طبقے، بچوں، بچیوں اور خواتین کے حوالے سے ان کے اقدامات قابل تعریف ہیں، بہت سارے کئی اقدامات کے ساتھ ساتھ پچھلے دنوں معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجرا ان کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے،جس سے صوبے بھر کے ہزاروں معذور افراد کو سہولیات حاصل ہونگیں اور ان کو گھر بیٹھے ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا جس سے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ صوبے بھر کی بچیوں کی مفت تعلیم کا بیڑا اٹھانا حکومت پنجاب خصوصا وزیراعلی کا ایک احسن قدم ہےاس سے خصوصا غریب گھرانوں پر بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے جو اخراجات کا بوجھ پڑتا ہے وہ کم ہوگا اور والدین اپنی تمام بچیوں کو سکول میں داخل کر کے انہیں تعلیم یافتہ بنائیں گے، وزیراعلی مریم نواز کا ویژن پڑھا لکھا اور خوشحال پنجاب ہے اور اس ویژن کو پاکستان کے دیگر صوبوں کی حکومتوں کو بھی اپنانا چاہیے کیونکہ ہم سب ایک ہیں ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی میں مثبت کردار ادا کریں