زمین کو ٹھنڈا کرنے کیلئے 50 لاکھ ٹن ہیروں کی دھول کو فضا میں چھوڑنے کا منصوبہ

سائنسدان زمین کو ٹھنڈا کرنےکیلئے 50 لاکھ ٹن ہیروں کی دھول کو فضا میں چھوڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی کےسنگین مرحلے کےقریب پہنچنے پرسائنسدان زمین کو ٹھنڈا کرنے کے لیے نۓ نئے حل تلاش کر رہے ہیں۔ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ فضا میں مخصوص مادوں کے چھڑکاؤ سے درجہ حرارت کو کم کیا جا سکتا ہے،اور ان میں سب سےمؤثر انتخاب ہیروں کی خاک ہے۔

تحقیق میں سات مختلف موادکاجائزہ لیاگیا،جن میں کیلشیم کاربونیٹ، ایلومینیم، اور سلیکون کاربائیڈ شامل تھے،ہیروں کی دھول کوایک خاص وجہ سےترجیح دی جا رہی ہے،یہ کیمیاوی طور پرغیرفعال ہے، یعنی یہ دوسرے مادوں کی طرح فضا میں تیزابیت یا اوزون کی تہہ کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔

اس کےبرعکس،سلفر ڈائی آکسائیڈ جیسے ایروسولزفضا میں تیزاب کی بارش اور اوزون کی کمی کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں،اس تحقیق کے مطابق،اگرہرسال 50 لاکھ ٹن مصنوعی ہیروں کا پاؤڈر فضا میں چھوڑا جائے تو 45 سال میں زمین کے اوسط درجہ حرارت میں 1.6 ڈگری سیلسیس تک کمی ہو سکتی ہے۔

اس تجرباتی منصوبےکامقصد زمین کو ان ماحولیاتی تباہیوں سےبچانا ہے جوگلوبل وارمنگ کے سبب لاحق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں