ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، سالانہ شرح 15.15 فیصد ریکارڈ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ مہنگائی کی سالانہ شرح 15.15 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 28 اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر، لہسن، مونگ کی دال، انڈے، آلو، گھی، لکڑی اور سگریٹ مہنگے ہوگئے جبکہ چکن، پیاز، گڑ، گندم کے آٹے، ماش کی دال، چینی، دال چنا، چاول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک سال میں گندم کا آٹا 32 فیصد، مرچ 20 فیصد، کوکنگ آئل 9 فیصد سستا ہوا۔ چاول 8 فیصد، چینی 6 فیصد، انڈے 5.88 فیصد، گھی 4.74 فیصد، ڈیزل 17 فیصد، پیٹرول 13 فیصد تک سستا ہوا۔ بجلی کے چھوٹے صارفین کیلئے ریٹ میں 20.32 فیصد تک کمی آئی۔

سالانہ بنیاد پر دال چنا 82 فیصد، پیاز 50، چکن 39 فیصد دال مونگ 37 فیصد، خشک دودھ 25 فیصد، بیف 23 فیصد مہنگا ہوا جبکہ گیس 570 فیصد، کپڑے اور جوتے 12 سے 17 فیصد مہنگے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں