چین نے نیا اسپیس سوٹ متعارف کرا دیا

چین نے 2030 میں چاند پر خلا نورد اتارنے کے مقصد کی جانب ایک قدم اور پورا کر لیا۔ چینی اسپیس پروگرام کی جانب سے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے اسپیس سوٹ کی رُونمائی کی گئی جو چاند پر اترنے والا عملہ تاریخی مشن کے دوران زیب تن کیا ہوا ہوگا۔
چینی ریاستی میڈیا کے مطابق چائنا مینڈاسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کی جانب سے پیش کیا گیا نیا سرخ اور سفید سوٹ چاند کے شدید درجہ حرارت کے علاوہ شعاعیں اور غبار برداشت کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جبکہ خلا نوردوں کو چاند کی سرزمین پر امور انجام دینے کے لیے جسمانی طور پر لچک بھی فراہم کرے گا۔
اس اسپیس سوٹ میں ایک لانگ اور شارٹ رینج کیمرا، ایک آپریشن کونسول اور روشنی کی چمک کو ماند کرنے والا ہیلمٹ وائزر نصب کیا گیا ہے۔
ریاستی نشریاتی ادارے کی جانب سے پیش کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہور چینی خلانووروں نے یہ اسپیس سوٹ پہن کر دکھایا ہے کہ خلانورد یہ سوٹ پہن کر کس طرح سیڑھی پر چڑھ سکتے ہیں یا دیگر امور انجام دے سکتے ہیں۔
یہ نئی ٹیکنالوجی بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں