اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی اور لبنان میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کے پیشِ نظر پاکستان نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں جاری حملوں کے سبب پاکستانی شہری لبنان کا سفر نہ کریں۔
بیان میں لبنان میں رہائش پزیر پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ فوری دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے ملک چھوڑ دیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جو شہری کچھ وجوہات کی بنا پر لبنان چھوڑنے سے قاصر ہیں وہ ’انتہائی احتیاط‘ کا مظاہرہ کریں اور ’محفوظ مقامات پر منتقل‘ ہوجائیں۔