دبئی میں غیرملکیوں کے امور سے متعلق ادارہ کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے غیرقانونی افراد کو اصلاح حال کے لیے دی جانے والی مہلت کے پہلے ہفتے میں 19 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
امارات الیوم کے مطابق اعداد وشمار میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں اصلاح حال کے حوالے سے 19 ہزار 784 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 98 فیصد کے معاملات درخواست موصول ہونے کے 48 گھنٹے کے اندر حال کردیے گئے۔
ادارے کے ذمہ دار کا کہنا ہے ادارے کو موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 90 فیصد آن لائن تھیں جبکہ 10 فیصد افراد نے ادارے میں درخواست جمع کرائی۔
دبئی میں العویرریجن میں غیرملکیوں کا سب سے زیادہ رش رہا جہاں مہلت کے پہلے ہفتے میں 2393 درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
ادارے کی ٹیمیں غیرقانونی تارکین کے معاملات کو حل کرنے کےلیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ غیرملکیوں کی سفری دستایزات کی تجدید اور دیگرمعاملات کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔
واضح رہے اماراتی حکومت نے ایسے غیرملکی جن کے اقاموں اور ورک پرمٹس کی تجدید یا اجرا نہیں کرائی جاسکی تھی جس کی وجہ سے ان کا قیام غیرقانونی شمار کیا جاتا تھا۔
ان غیرملکیوں کی سہولت کے لیے خصوصی مہلت کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران وہ یا تو اپنے قیام کو قانونی شکل دے سکتے ہیں یا جرمانے کی ادائیگی سے بچ کراپنے ملک واپس جاسکتے ہیں۔
حکومت کا کہنا تھا جو غیرملکی دی گئی مہلت کے دوران اپنے قانونی معاملات کو درست نہیں کرائیں گے بعدازاں وہ قانونی گرفت میں آسکتے ہیں