صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں طیارے تباہ ہونے کا ذکر کر دیا

امریکی ریاست فلوریڈا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، جس میں سب سے زیادہ خطرناک پاک بھارت جنگ تھی اگر یہ جنگ جاری رہتی تو اس کے منفی اثرات عالمی سطح پر چھا سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مئی میں ہونے والی اس جنگ میں 8 جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے، صدر ٹرمپ نے اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت انتہائی قابل احترام ہے۔

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحری فوج دنیا کی بہترین بحری طاقت ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج میں دنیا کا طاقتور ترین طیارہ بردار جہاز شامل کیا جا رہا ہے جبکہ امریکا کو نئے بحری جہازوں کی اشد ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سب میرینز دنیا کی سب سے جدید ہیں اور آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے کم از کم 15 سال آگے ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا کے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار اور عسکری آلات موجود ہیں۔

امریکی صدر نے جدید طیارہ بردار جہازوں کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 15 جدید ترین آبدوزیں تیاری کے مراحل میں ہیں، جبکہ امریکا کے جدید بحری بیڑے کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بحری طاقت دنیا بھر میں امریکا کے دشمنوں کو خوفزدہ کر دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں